8

ہمسایہ ممالک میں اختلافات عالمی استعمار اور صہیونزم کے مفاد میں ہے، آیت اللہ اعرافی

  • News cod : 5534
  • 13 دسامبر 2020 - 15:46
ہمسایہ ممالک میں اختلافات عالمی استعمار اور صہیونزم کے مفاد میں ہے، آیت اللہ اعرافی
حوزہ ٹائمز|ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے ایک بیان میں تمام اسلامی ممالک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے استقلال کے خلاف ہر قسم کی بات کی مذمت کرتے ہوئے ترکی کے صدر سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بیانات کی اصلاح کریں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے ایک بیان میں تمام اسلامی ممالک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے استقلال کے خلاف ہر قسم کی بات کی مذمت کرتے ہوئے ترکی کے صدر سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بیانات کی اصلاح کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب امت اسلامی مسلمان ملک آذربائیجان کی کامیابیوں اور انہیں مقبوضہ سرزمین کو آزاد کرانے پر جشن منا رہی ہے تو ایسے وقت میں ترکی کے صدر کی تفرقہ انگیز اور غیر سنجیدہ گفتگو نے ان کامیابیوں کی مٹھاس کو تلخی میں تبدیل کر دیا ہے۔ تمام اسلامی ممالک کے حکام بالخصوص ہمسایہ ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ بین الاقوامی حقوق کا احترام نہ کرنا اور تمام ممالک کی اراضی بالخصوص قفقاز کی اراضی کے خلاف تفرقہ انگیز اور ناشائستہ گفتگو ایسی غلطی ہے جسے معاف نہیں کیا جاسکتا اور یہ چیز دنیا اور خطے کے ممالک کے مفاد میں نہیں ہے بلکہ عالمی استعمار اور صہیونزم کے مفاد میں ہے ۔

ایران، آذربائیجان، ترکی اور مستحق اس کے مسلمان ہوشیار رہیں۔ وہ عالمی صیہونزم اور جاہلوں کے فریب میں نہ آئیں۔ خطے کے ممالک اور بالخصوص ترکی کو اپنے خطے کے ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تفرقہ انگیز اور ناشائستہ گفتگو سے اجتناب کرنا چاہیے۔ تمام ممالک کو اتحاد و وحدت کے ساتھ اپنے مشترکہ دشمن سے لڑنا چاہیے اور خطے میں ترقی و پیشرفت، استقلال اور اسلامی تمدن کے احیاء کے لیے مل کر کوشش کرنی چاہیے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ اس قسم کی تفرقہ انگیز اور ناشائستہ گفتگو کرنا کسی جہت سے پسندیدہ عمل نہیں ہے اور حوزہ علمیہ تمام اسلامی ممالک اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قانونی اراضی کے احترام کا قائل ہے اور اسلامی ممالک اور بالخصوص ایران کی اراضی کے خلاف کسی بھی غیر سنجیدہ گفتگو کی مذمت کرتا ہے اور اس بات کی تاکید کرتا ہے کہ ترکی کے صدر کو اپنی گفتگو کی اصلاح کرنی چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5534