7

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے شیخ عبدالمہدی کربلائی کی خدمات کو سراہا

  • News cod : 55833
  • 28 می 2024 - 11:56
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے شیخ عبدالمہدی کربلائی کی خدمات کو سراہا
آیت اللہ سیستانی نے مختلف شعبوں بالخصوص شہریوں کو صحت اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے میں شیخ کربلائی کی شاندار کاوشوں کو سراہا۔

وفاق ٹائمز، آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندے اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔

آیت اللہ سیستانی نے مختلف شعبوں بالخصوص شہریوں کو صحت اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے میں شیخ کربلائی کی شاندار کاوشوں کو سراہا۔

آیت اللہ سیستانی نے چند روز قبل صوبہ بصرہ میں شروع ہونے والے مختلف منصوبوں کا خیرمقدم کیا اور شیخ کربلائی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کامیابی اور کامرانی کے لیے دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55833