15

مدرسہ الامام المنتظرقم ایران میں عید غدیر کی مناسبت سے پروگرام منعقد

  • News cod : 56338
  • 28 ژوئن 2024 - 21:18
مدرسہ الامام المنتظرقم ایران میں عید غدیر کی مناسبت سے پروگرام منعقد
غدیر کی مجسم شکل امام مہدی ؑ کی دور حکومت میں ظاہر ہوگی اس زمانہ میں لوگ ولی خدا کی حکومت دیکھیں گے اور اس حکومت سے لطف اندوز ہونگے

عید غدیر کی مناسبت سے مدرسہ الامام المنتظر کے ثقافتی ترتیبی ادارہ کی جانب سے عید غدیر منعقد کیاگیا۔

پروگرام میں مدرسہ کے طلاب نے خطاب کیا۔

مدرسہ کے طالبعلم مولانا شوال حسین نے عید کی اہمیت بیان کی اور مولانا شاکر گھلو نے واقعہ غدیر پر روشنی ڈالی۔

ثقافتی ادارہ کے سربراہ حجۃ الاسلام علی اصغر سیفی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں عید غدیر منانا وقت کے امام سے بیعت کرنا ہے ہر سال عید غدیر امام سے عہد و پیمان کا نام ہے اور عید غدیر ہمیں یہ بتارہی ہے کہ قیامت تک سلسلہ اوصیاء ہے اسی لئے رسول اللہ نے خطبہ غدیر میں امام علی ؑ کے بعد قیامت تک آنے والے تمام آئمہ کا ذکر کیا بالخصوص امام مہدی ؑ جن پر 20 سے زیادہ جملات موجود ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ غدیر امام علی ؑ سے شروع ہوا اور اسکی بیعت ہر امام سے ہوتی ہے غدیر کی مجسم شکل امام مہدی ؑ کی دور حکومت میں ظاہر ہوگی اس زمانہ میں لوگ ولی خدا کی حکومت دیکھیں گے اور اس حکومت سے لطف اندوز ہونگے جیسے امام رضا ؑ نے فرمایا کہ دنیا نور خدا سے چمکے گی اور امام مہدی ؑ ترازو عدالت رکھیں گے اور زمین کو ظلم سے پاک رکھیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=56338