6

عزاداری آئینی وقانونی حق ،محدودیت سے گریز کیا جائے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 56510
  • 04 جولای 2024 - 15:19
عزاداری آئینی وقانونی حق ،محدودیت سے گریز کیا جائے، علامہ شبیر میثمی
شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے واضح کیا ہے کہ عزاداری آئینی وقانونی حق ہے محدودیت سے گریز کیا جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے واضح کیا ہے کہ عزاداری آئینی وقانونی حق ہے محدودیت سے گریز کیا جائے،چار دیواری کے اندر مجا لس و محافل کے انعقاد پر بانیان کیخلاف مقدمات کا اندراج غیر آئینی اقدام ہے ،یہ سلسلہ روکا جائے۔توازن کی غیر منصفانہ و ظالمانہ پالیسی کے تحت علماءو ذاکرین عظام ،خطبا ءحضرات اور معتدل مزاج شخصیات پر مختلف اضلاع میں داخلے پر پابندی اور زبان بندی سے اجتناب لازم ہے ،انتظامیہ کی جانب سے مجالس و جلوس عزا پر بلاجواز پابندی حتیٰ کہ چار دیواری کے اندر مجالس پر پابندی ، جلوسوں میں رکاوٹ ،محدودیت ،بانڈ فلنگ اور این او سی جیسی شرائط عائد کرنے اور مختلف حیلے بہانے بنا کر مجالس و جلوسوں میںرکاوٹ ڈالنے سے باز رکھا جائے،امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے مثبت ،سنجیدہ فکر اور معتدل مزاج افراد کی خدمات حاصل کی جائیں ۔عشروں سے روایت رہی ہے کہ” یکم محرم تا 10محرم“وسیع پیمانے پر الیکٹرانک میڈیا پر پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا پر آرٹیکلز شائع ہوتے تھے لیکن کچھ عرصہ سے محرم الحرام کے حوالے سے انتہائی محدودیت دیکھی جارہی ہے ،لہذا سابقہ مثبت روایت کو برقرار رکھنے کی تلقین کی جائے علاوہ ازیں ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کو یقینی بنیا جائے تاکہ ملک دشمن ،دہشتگرد اور شرپسند عناصر ناجائز وفائدہ نہ اٹھا سکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ،وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین ،چئےرمین پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولر اتھارٹی محمد سلیم بیگ،وفاقی سیکرٹری داخلہ ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات ،چیئرمین پی ٹی وی ، ڈی جی ریڈیو،کوآرڈینیٹر نیکٹا، گورنرز،وزراءاعلیٰ ،چیف سیکرٹریز ، ہوم سیکرٹریز ، آئی جیز پولیس کو الگ الگ خطوط کے ذریعے آمدہ ماہ مقدس محرم الحرام 1446ھ و صفر المظفر کے اہم امور بارے متوجہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے مزیدکہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے تمام ذمہ داران اتحاد بین المسلمین ۔وحدت و یکجہتی کے فروغ ، امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ہر سطح کی انتظامیہ سے مثبت و بھر پور تعاون کی ہدایت جاری کی جا چکی ہے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ہر سطح کی انتظامیہ سے بھی مثبت و بھرپور تعاون کی توقع ہے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=56510

ٹیگز