8

سعودی عرب میں عبادت گاہوں کی تخریب اور مذہبی شخصیات پر حملہ انسانی حقوق کے منافی ہے،علمائے لبنان

  • News cod : 5658
  • 14 دسامبر 2020 - 23:25
سعودی عرب میں عبادت گاہوں کی تخریب اور مذہبی شخصیات پر حملہ انسانی حقوق کے منافی ہے،علمائے لبنان
حوزہ ٹائمز|علمائے لبنان نے عبادت گاہوں اور مذہبی شخصیات پر حملوں کو انسانی حقوق اور آزادی بیان کے منافی قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کے علمبردار بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سید ہاشم الشخص کی رہائی اور منہدم ہونے والی مسجد کی تعمیر نو کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے مسلمان علماء نے سعودی عرب میں آل سعود کی جانب سے وہاں کے شیعہ نشین علاقوں میں اہل تشیع پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔ اس جلسے کے آخر میں ایک بیانیہ صادر کیا گیا جس میں آل سعود کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی گئی۔

لبنان کے علماء نے اپنے بیانیہ میں سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں العوامیہ ٹاؤن مسجد امام حسین علیہ السلام کو مسمار کرنے اور سعودی عرب کے نامور شیعہ عالم دین سید ہاشم الشخص کی ان کے گھر سے گرفتاری اور انہیں نا معلوم مقام پر منتقل کرنے کے آل سعود کے اقدام کی بھی مذمت کی۔

علمائے لبنان نے عبادت گاہوں اور مذہبی شخصیات پر حملوں کو انسانی حقوق اور آزادی بیان کے منافی قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کے علمبردار بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سید ہاشم الشخص کی رہائی اور منہدم ہونے والی مسجد کی تعمیر نو کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5658