وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملائشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی مشاورت کے شعبہ تعلقات عامہ کی اطلاع کے مطابق حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کی تقریب کوالالمپور میں منعقد ہوئی جس میں ایرانی اور فارسی زبان بولنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس تقریب میں اسلامی علوم و ثقافت کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسی فیکلٹی کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین ثنائی نے ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کہ قیام، امام علیہ السلام کے اہداف، قرآن اور دین کی حفاظت، امر باالمعروف کا حکم دو اور نہی عن المنکر، کے موضوع پہ خطاب کیا اور امام علیہ السلام اور انکے ساتھیوں کہ مصائب بیان کیے۔
ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی مجلس عزا کی وسیع پذیرائی کی وجہ سے کوالالمپور میں ہماری ملکی کونسل کے صحن، سیڑھیاں اور دونوں منزلیں عزاداروں سے بھرے ہوئی تھیں۔
حسینی عزاداروں نے ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی شہادت کا سوگ منایا، خاندانِ عصمت کہ مصائب اور اصحاب کہ امام علیہ السلام سے وفا اور کربلا کے دلخراش واقعہ پر گریہ و ماتم داری کی اور عاشورا کے نظریات اور اقدار کے ساتھ تجدید عہد کیا۔
ملائیشیا میں عاشقانِ امام علیہ السلام نے 10 محرم، روز عاشورا کی دوپہر کو کربلا میں حضرت ابا عبداللہ علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی آخری نماز کی یاد میں ظہر کی نماز باجماعت ادا کی۔ اور امام علیہ السلام کے ساتھ اپنے وعدے کی تجدید کی۔












