ارنا کے مطابق منگل 17 ستمبر کی شام روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے تہران میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
صدر پزشکیان نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے روابط کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران ـ روس روابط میں حسب معمول توسیع اور استحکام کا عمل جاری رہے گا۔
انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت تہران ـ ماسکو روابط اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر سنجیدگی سے کام کرے گی۔
روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے اس موقع پر کہا: روسی صدر نے مجھ سے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کو ان کا یہ پیغام پہنچادوں کہ علاقائی مسائل میں تعاون کے حوالے سے روس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
سرگئی شوئیگو نے صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان سے کہا کہ صدر پیوٹن روس کے شہر قازان میں مجوزہ برکس سربراہی اجلاس میں آپ سے ملاقات کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔












