وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمٰی مظاہری کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
«و َمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن یُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَمِیدِ»
حالیہ دنوں لبنان میں سفاک اور مجرم صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، جس میں سینکڑوں بے گناہ شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کی شہادت اور رہائشی علاقوں میں وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر ہر مسلمان کا دل غمزدہ ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی غزہ میں وحشیانہ نسل کشی اب بھی جاری ہے جس میں شہداء کی تعداد اب 41000 سے تجاوز کر چکی ہے، انکا وحشیانہ جرم ابھی ختم نہیں ہوا۔
اس سفاک خونخوار حکومت نے اب لبنان میں بھی نسل کشی کے دروازے کھول دیے ہیں اور یہ تمام ظالمانہ جرائم بین الاقوامی اسمبلیوں کی نظروں کے سامنے ہے جو بظاہر انسانیت کے دفاع کو اپنا فرض سمجھتی ہیں،
اور پسِ پردہ دہشت گردی اور ریاستی قتل کی حمایت کرتی ہیں۔
ہم خداوند متعال سے دعا کرتے ہیں کہ وہ انسانی معاشرے سے اس امن دشمن نظام کی پھیلی ہوئی برائی کا خاتمہ کر دے، سوئے ہوئے ضمیروں کو جگا دے، لبنان کی مظلوم اور بے بس عوام کو فتح نصیب کرے، ان خونی واقعات کے لاتعداد متاثرین کو شفاء، ان کے پسماندگان کو صبر، تسلی اور لامتناہی اجر عطا فرمائے۔












