29

سکیورٹی کانوائے کے باوجود پاراچنار کے مظلومین کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، شیخ علی نقی جنتی

  • News cod : 58746
  • 22 نوامبر 2024 - 6:35
سکیورٹی کانوائے کے باوجود پاراچنار کے مظلومین کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، شیخ علی نقی جنتی
اپنے ایک مذمتی بیان میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے تمام سکیورٹی اداروں خاص طور پر پاک آرمی سے ملک کی سالمیت کیلئے دہشتگردوں کیخلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن آپریشن کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز، سکیورٹی کانوائے میں پاراچنار سے پشاور سے جاتے ہوئے پاراچنار کے مومنین کے قتل عام پر مذمتی بیان دیتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی نے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ پر ہر باضمیر پاکستانی کا دل خون ہوگیا ہے۔

اس قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے ملک کے سکیورٹی اداروں کی اہلیت پر سوال لگا دیا ہے۔ عوام کے سکیورٹی اداروں پر موجود اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔

ہم پاکستان کے تمام سکیورٹی اداروں خاص طور پر پاک آرمی سے ملک کی سالمیت کے لئے دہشت گردوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن آپریشن کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58746

ٹیگز