وفاق ٹائمز، تشکل غلامان امام مهدی آخرالزمان عج مقیم قم کی جانب سے منعقدہ پانچواں سالانہ عشرہ فاطمیه(س) کے آٹھویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام علی اصغر سیفی صاحب نے کہا کہ حضرت زہرا(سلام اللہ علیہا) کی سیرت میں جو اہم ترین چیزیں پائی جاتی ہیں ان میں سے ایک یہ ہی کہ آپ نے امامت اور ولایت کے دفاع کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی بھی کمی نہیں کی۔ دنیا امام علی ؑ کی حکومت دیکھ چکی ہے اور ایک حکومت امام مہدی ؑ کے دیکھیں گے جس کے بارے میں فرمایا کہ اسیر بسیرت جدی علی ابن ابی طالب ؑ ۔
انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی یہ عظیم قربانی تھی کہ خود کو اپنے اولاد کو مولا علی کے راہ میں قربان کیایہ انکا خلوص تھا ۔جوانی کے سن میں اپنی جان کو خطرہ میں ڈالا اور شہید بھی ہوگئیں ۔
مجلس عزا میں طلاب و زائرین و علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔
یہ عشرہ ہر سال مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں منعقد کیا جاتا ہے جس سے اُردو زبان کے مختلف علمائے کرام اور اسکالرز خطاب کرتے ہیں۔
اس عشرے کا اختتام 23 جمادی الاول کو ہوگا۔












