28

جامعۃ المصطفی پر امریکی پابندی ظالمانہ اقدام ہے، امام جمعہ سینو خپلو بلتستان

  • News cod : 5898
  • 18 دسامبر 2020 - 13:26
جامعۃ المصطفی پر امریکی پابندی ظالمانہ اقدام ہے، امام جمعہ سینو خپلو بلتستان
حوزہ ٹائمز|حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ غلام نبی کریمی نے جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ امریکہ نے ایران کے تعلیمی ادارے پر جو پابندی لگائی ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور جامعۃ المصطفی پر امریکی پابندی ظالمانہ اقدام ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ سینو خپلو بلتستان حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ غلام نبی کریمی نے جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ امریکہ نے ایران کے تعلیمی ادارے پر جو پابندی لگائی ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور جامعۃ المصطفی پر امریکی پابندی ظالمانہ اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پہلے بھی جمہوری اسلامی ایران پر بہت سی پابندیاں لگا چکے ہیں۔ امریکہ ان پابندیوں کے ذریعے ایران کو نقصان پہنچانا چاہ رہا ہے لیکن یہ انکی بھول ہے۔ وہ ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ جیسے کہ امام خمینی نے بھی فرمایا تھا کہ ” امریکہ ھیچ غلطی نمی تواند بکند”۔
لہذا ہم امریکہ کی اس تعلیم دشمنی کی مذمت کے ساتھ بد دعا کرتے ہیں کہ خدا دشمنان اسلام خصوصا امریکہ و اسرائیل کو نیست و نابود فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5898