29

ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ کی مناسبت سے امام المنتظر عج میں پروقار جشن کا اہتمام

  • News cod : 59143
  • 21 دسامبر 2024 - 17:49
ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ کی مناسبت سے امام المنتظر عج میں پروقار جشن کا اہتمام
طلاب کے درمیان تقریری مقابلے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں طلبہ کرام نے اپنی علمی قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی سیرت پر تقاریر پیش کیں، تقریری مقابلے میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلاب کو تشکل امام المنتظر عج کی طرف بہترین انعامات سے نوازا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، مدرسہ امام المنتظر عج میں تشکل امام المنتظر عج کی جانب سے ولادت حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک پروقار جشن کا اہتمام کیا گیا۔جس میں طلبہ، اساتذہ اور مسئولین مدرسہ امام المنتظر عج نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز مولانا یاسر عباس کی دلکش تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس نے محفل میں روحانی فضا قائم کی اس کے بعد مولانا محسن علی نے بارگاہِ سیدہؑ میں سلام پیش کیا، تقریب کی نظامت مولانا تصور حسین نے کی۔

طلاب کے درمیان تقریری مقابلے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں طلبہ کرام نے اپنی علمی قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی سیرت پر تقاریر پیش کیں، تقریری مقابلے میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلاب کو تشکل امام المنتظر عج کی طرف بہترین انعامات سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ، طلبہ عزیزان کے درمیان سوال و جواب کا ایک دلچسپ سیشن بھی ہوا، جس میں صحیح جواب دینے والے طلبہ کو خصوصی ہدیے سے نوازا گیا۔

حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و کمالات پر روشنی ڈالی۔

مسئولین مدرسہ، نائب مدیر حجۃ الاسلام امان اللہ جعفری، معاون فرھنگی حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی ، معاون آموزش حجۃ الاسلام نثار حسین عاملی، مدیر گروہ علمی حجۃ الاسلام سید حسین نجفی نے اس پروگرام میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے طلاب کہ حوصلہ افزائی کی اور تشکل کی کارکردگی کو سراہا۔

اساتذہ کرام نے بھی اس تقریب میں خصوصی شرکت کی اور طلبہ کو تحفے دیے، جو ان کی محنت اور علم کی قدر دانی کا اظہار تھا۔

تقریب کے اختتام پر تشکل امام المنتظر عج کی جانب سے نیاز جناب سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام شرکاء نے شوق و محبت سے شرکت کی۔ اس موقع پر روحانی خوشیوں کا تبادلہ ہوا۔

مدیر تشکل امام المنتظر عج مولانا عمار حیدر زیدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کا اور ان کی ٹیم کا عزم ہے کہ وہ اس طرح کے پروگراموں کو مستقل طور پر انجام دیں تاکہ طلاب کی علمی اور عملی سطح کے ساتھ روحانی سطح کو بھی اجاگر کیا جائے۔اور ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو ابھارا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59143

ٹیگز