غزہ سٹی میں اسرائیل نے گزشتہ رات ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید ہوئے۔دوسری جانب یمن پر اسرائیل کے حملے میں 6 سے زائد افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں سے یمنی دارالحکومت صنعا کے ائیرپورٹ کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیل کے غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک جاری حملوں میں 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔












