وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات 2025 , 19 اپریل سے شروع ہوں گے اور24 اپریل 2025 تک جاری رہیں گے۔
وفاق سے ملحقہ اور تعلیمی نصاب مکمل کرنے والے دینی مدارس کے طلبہ و طالبات 31 جنوری تک سنگل فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کر واسکتے ہیں ،جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 10 فروری تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
یہ امتحان مصوبہ نصاب 2025 کے مطابق لیا جائے گا۔
طالب علم داخلہ فارم دفتر سے حاصل کریں یا ویب سائٹ پر آن لائن بھیجیں اور اس کا پرینٹ نکال کر ضروری کوائف کے ہمراہ دفتر کو ارسال کریں۔
کسی قسم کی مشکلات یا استفسار کی صورت میں مرکزی دفتر جامعة المنتظر سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔














