7

ایم ڈبلیو ایم نے پنجاب کے اضلاع کی تائیدو مشاورت سے سیاسی حکمت عملی مرتب کر دی

  • News cod : 5985
  • 20 دسامبر 2020 - 16:05
ایم ڈبلیو ایم نے پنجاب کے اضلاع کی تائیدو مشاورت سے سیاسی حکمت عملی مرتب کر دی
حوزہ ٹائمز | پولیٹیکل کونسل کے اجلاس میں اراکین کی باہمی مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متوقع بلدیاتی انتخابات کیلئے مجلس وحدت مسلمین نے پنجاب کے اضلاع کی تائیدو مشاورت سے سیاسی حکمت عملی مرتب کر دی ہے۔ یہ فیصلہ مجلس وحدت مسلمین کی ترجیحات کی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب پولیٹیکل کونسل کا اجلاس وحدت ہاؤس پنجاب میں منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان اسد نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ پولیٹیکل کونسل کے اجلاس میں اراکین کی باہمی مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیااور بتایاگیا کہ سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے بلدیاتی انتخابات کیلئے لاہور، شیخوپورہ، گجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور راولپنڈی کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سر فہرست دورہ جات فائنل کرکے اضلاع کی تائید کے ساتھ سیاسی حکمت عملی مرتب کر دی ہے۔اجلاس کے بعد علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصّہ لیں گے۔ اجلاس میں پولیٹیکل کونسل ممبران سید حسن رضا کاظمی، رائے ناصر علی، سید حسین زیدی، رانا عقیل اور سید سجاد نقوی نے شرکت کی.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5985