2

قم المقدسہ میں 22 بہمن کی شاندار ریلی

  • News cod : 60160
  • 10 فوریه 2025 - 13:55
قم المقدسہ میں 22 بہمن کی شاندار ریلی
ریلی میں طلبہ، اساتذہ، علماء، شہداء کے اہل خانہ، سرکاری ملازمین، مزدور، فنکار، کھلاڑی اور صوبائی حکام نے بھی جوش و خروش سے شرکت کی

وفاق ٹائمز، آج 22 بہمن 1403ھ ش کو انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اس سال تقریب کا مرکزی نعرہ “از حضور تا ظہور” تھا، جو اس تاریخی دن کی یاد دلاتا ہے جب 1979 عیسوی میں امام خمینیؒ کی قیادت میں ایرانی عوام نے طاغوتی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی اور شہداء کے خون کی برکت سے خالص اسلامی نظام کا سورج طلوع ہوا۔

ہر سال 22 بہمن کو ایرانی قوم ایک وسیع جشن کے ذریعے اپنے وطن اور انقلاب اسلامی سے محبت کا اظہار کرتی ہے۔ اس سال بھی قم کے انقلابی اور وفادار عوام نے شدید سردی کے باوجود پورے جوش و جذبے کے ساتھ ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ یہ عظیم الشان اجتماع ایران کے 1400 سے زائد شہروں اور 38,000 دیہاتوں میں بیک وقت منعقد ہونے والی ریلیوں کا حصہ تھا۔ قم، جو انقلاب اسلامی کا مرکز اور عالم اسلام کا علمی و جہادی دارالحکومت ہے، ہمیشہ کی طرح اس موقع پر عوام کی بے مثال شرکت کا گواہ بنا۔

اس سال غیر ایرانی دینی طلبہ نے بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ریلی میں شرکت کرکے اس دن کو مزید یادگار بنا دیا۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ان طلبہ نے اپنی موجودگی سے یہ پیغام دیا کہ انقلاب اسلامی جغرافیائی سرحدوں میں محدود نہیں بلکہ ایک عالمی تحریک ہے، جس سے دنیا کے تمام مظلومین استفادہ کر رہے ہیں اور مستکبروں کے خلاف قیام کر رہے ہیں۔

ریلی میں طلبہ، اساتذہ، علماء، شہداء کے اہل خانہ، سرکاری ملازمین، مزدور، فنکار، کھلاڑی اور صوبائی حکام نے بھی جوش و خروش سے شرکت کی، جس سے اس تقریب کی رونق اور زیادہ بڑھ گئی۔

علماء، اساتذہ اور روحانی شخصیات نے بھی عوام کے ساتھ مل کر اس الٰہی دن کو منایا اور انقلاب اسلامی کے اصولوں سے وفاداری کا اظہار کیا۔ ریلی کے دوران پورے جوش کے ساتھ “استقلال، آزادی، جمہوری اسلامی”، “مرگ بر امریکہ” اور “مرگ بر اسرائیل” کے نعرے بلند کیے گئے، جس سے ایرانی عوام کے استقامت اور یکجہتی کا اظہار ہوا۔

یہ عظیم الشان اجتماع ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ ایرانی عوام، ہر سازش اور رکاوٹ کے باوجود، اپنے انقلابی اصولوں پر ثابت قدم ہیں اور اسلامی نظام کے تحفظ کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60160

ٹیگز