12

جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں طلباء کے مابین قرآت قرآن کا مقابلہ

  • News cod : 6033
  • 21 دسامبر 2020 - 17:00
جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں طلباء کے مابین قرآت قرآن کا مقابلہ
حوزہ ٹائمز|جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء کے مابین قرآت قرآن کریم و نماز کا مقابلہ ہوا۔ جس میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو حرم امام رضا (ع) کے قرآن مجید ہدیہ کئے گئے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء کے مابین قرآت قرآن کریم و نماز کا مقابلہ ہوا۔ جس میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو حرم امام رضا (ع) کے قرآن مجید ہدیہ کئے گئے۔

المصطفٰی العالمیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) کے طلباء کے مابین قرآت قرآن و نماز کا مقابلہ ہوا۔ جس میں جامعۃ النجف کے تمام طلباء نے حصہ لیا۔ پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والے دو طلباء احسن ثقلین اور فیضان مہدی کو حرم امام رضا (ع) کے قرآن مجید ہدیہ کئے گئے۔ انعامات جامعۃ النجف کے پرنسپل علامہ محمد رمضان توقیر نے تقسیم کئے۔ اس موقع پہ علامہ محمد رمضان توقیر نے علوم دین کے موضوع پہ گفتگو کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6033