4

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے عالم با عمل علامہ سید علی رضا نقوی کی وفات پر تعزیت

  • News cod : 60519
  • 10 مارس 2025 - 21:51
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے عالم با عمل علامہ سید علی رضا نقوی کی وفات پر تعزیت
یہ ایک عظیم ملی نقصان ہے اور ایسا خلا ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید علی رضا نقوی مرحوم کی رحلت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ، سرپرست اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے تعزیت پیش کی۔

انہوں نے کہا استاذ العلماء علامہ سید گلاب علی شاہ نقوی کے فرزند عالم با عمل علامہ سید علی رضا نقوی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

یہ ایک عظیم ملی نقصان ہے اور ایسا خلا ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

بلخصوص مولانا مرحوم کے بھائی علامہ سید محمد تقی نقوی ، چچا زاد بھائی قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی ، مولانا مرحوم کے اہل و عیال و شاگردان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60519

ٹیگز