18

ایران بھر میں یوم القدس کی ریلیوں کا بھرپور آغاز، عوامی جوش و خروش دیدنی

  • News cod : 60662
  • 28 مارس 2025 - 11:04
ایران بھر میں یوم القدس کی ریلیوں کا بھرپور آغاز، عوامی جوش و خروش دیدنی
آج رمضان المبارک کے آخری جمعہ پر عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں کے عوام گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ جوش و خروش کے ساتھ مظلوم فلسطینی قوم سے ہمدردی کا اظہار کرنے سڑکوں کا رخ کر چکے ہیں اور غاصب صیہونی رجیم کو للکار رہے ہیں

وفاق ٹائمز، صوبائی ڈیسک: عالمی یوم القدس ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف مظلوم اور بہادر فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ظلم دنیا بھر کرڑوں لوگوں اور غیرت مند اقوام کے اظہار ہمدردی کا دن ہے۔

یوم القدس ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رہ) کی ابدی یاد اور دنیا کی آزاد اقوام کی بیداری کا دن ہے جس میں مظلوموں کی حمایت کے ذریعے امت اسلامیہ کو اتحاد اور یکجہتی کی طرف بلاتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کے لئے میدان عمل میں اترنے کا درس دیا جاتا ہے۔

لیکن اس سال کا یوم القدس غزہ میں 33 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے ردعمل میں دنیا بھر میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی رجیم کے خلاف عالمی سطح پر غم و غصے کے اظہار ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس سال کا یوم القدس طفل کش صیہونی حکومت کے غزہ پر جاری مظالم اور چند روز شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کی عمارت پر دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاج کا دن بھی ہے جو گزشتہ سالوں سے بالکل مختلف ہے۔

گزشتہ سالوں کی طرح آج بھی رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی کی تاریخی دعوت اور رہبر معظم کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ایران کے غیور عوام اسرائیل کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے لئے غزہ کی حمایت میں نعرہ لگاتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ذیل میں ایران کے مختلف صوبوں اور شہروں میں جاری یوم القدس کی ریلیوں کی تصویری جھلکیاں اور حماسہ آفرین مناظر قارئین و ناظرین کے لئے دلچسپی سے خالی نہیں ہوں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60662

ٹیگز