6

جنوبی ایران، بندرگاہ پر زوردار دھماکہ، 516 افراد زخمی

  • News cod : 60812
  • 26 آوریل 2025 - 16:09
جنوبی ایران، بندرگاہ پر زوردار دھماکہ، 516 افراد زخمی
ہرمزگان ایمرجنسی سروس کے مطابق اب تک شہید رجائی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 516 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ہرمزگان کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔

ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں بندرگاہ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے جنوبی صوبے ہرمزگان میں واقع شہید رجائی بندرگاہ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ بندرگاہ کی ایک بلڈنگ میں ہوا ہے۔

بندرگاہ پر تیل کے ڈپو میں دھماکہ ہوا جس کے بعد امدادی ٹیموں کو فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف بھیجا گیا ہے۔

حالات سیکورٹی اور امدادی ٹیموں کے قابو میں آنے تک بندرگاہ کی سرگرمیاں بند ہیں۔

واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں ابھی تک مکمل اطلاعات نہیں ہیں تاہم دھماکے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصانات کا امکان ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60812

ٹیگز