6

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے شعبہ قم میں مشورتی کونسل کا اجلاس

  • News cod : 60853
  • 15 می 2025 - 16:34
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے شعبہ قم میں مشورتی کونسل کا اجلاس
مسؤل دفتر جناب قبلہ شاکری نے اجلاس میں تشریف لائے تمام معزز اراکین مشاورتی کونسل کو خوش آمدید کہا اور ان کا مختصر تعارف کرایا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کے شعبہ قم کے دفتر میں مشورتی کونسل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز دفتر کے مسئول حجت الاسلام جناب غلام محمد شاکری نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔

مسؤل دفتر جناب قبلہ شاکری نے اجلاس میں تشریف لائے تمام معزز اراکین مشاورتی کونسل کو خوش آمدید کہا اور ان کا مختصر تعارف کرایا۔

اس کے بعد دفتر کے مدیر حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی نے سپاسنامہ پیش کیا اور اجلاس کے ایجنڈے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

اجلاس کے اس اہم مرحلے پر مشاورتی کونسل کے تمام معزز اراکین نے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔ تمام اراکین نے دفتر کے مدیر کے اس اقدام کو سراہا اور باہمی تعاون کے ذریعہ دفتر کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس کا اختتام حضرت آیت اللہ باقر مقدسی کے ایک مختصر اور جامع خطاب اور دعائیہ کلمات پر ہوا۔ اس موقع پر آپ نے اپنے نصائح سے نوازا اور سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی مشاورتی کونسل کے ممبران حوزہ علمیہ قم کے فاضل سطوح بالا، مدیران مدارس اور برجستہ محققین پر مشتمل ہوتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60853

ٹیگز