3

فلی: اسلامی تمدن اور فنِ سنگ تراشی کا عظیم شاہکار، صدر مرکز تحفظ اقدارِ اسلامی کواردو کا مؤقف

  • News cod : 60862
  • 14 می 2025 - 16:39
فلی: اسلامی تمدن اور فنِ سنگ تراشی کا عظیم شاہکار، صدر مرکز تحفظ اقدارِ اسلامی کواردو کا مؤقف
صدر موصوف نے مزید کہا کہ فلی کا شمار ان تاریخی نمونوں میں ہوتا ہے جو اسلامی طرزِ تعمیر، تہذیب، اور مقامی ہنر مندی کی روشن عکاسی کرتے ہیں۔ اس لیے لازم ہے کہ علاقے کے پڑھے لکھے نوجوان اس کے تحفظ اور اصل پس منظر کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

مرکز تحفظ اقدارِ اسلامی کواردو کے مرکزی صدر محترم محمد بشیر دولتی نے ایک اہم اجلاس کے دوران کہا ہے کہ کواردو فلی نہ صرف علاقائی ثقافت بلکہ اسلامی تمدن اور فنِ سنگ تراشی کا ایک نادر و نایاب شاہکار ہے، جس کی حفاظت باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا، “ہم اپنے علاقے میں آنے والے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے۔ تاہم، ہم فلی جیسے عظیم ثقافتی ورثے کو زبردستی صلیب سے منسوب کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ یہ ایک گمراہ کن تاثر ہے جو نہ صرف حقائق کے خلاف ہے بلکہ ہماری اسلامی و علاقائی شناخت کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔”

صدر موصوف نے مزید کہا کہ فلی کا شمار ان تاریخی نمونوں میں ہوتا ہے جو اسلامی طرزِ تعمیر، تہذیب، اور مقامی ہنر مندی کی روشن عکاسی کرتے ہیں۔ اس لیے لازم ہے کہ علاقے کے پڑھے لکھے نوجوان اس کے تحفظ اور اصل پس منظر کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی بزرگان اور نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آنے والے سیاحوں اور زائرین کو اصل حقائق سے آگاہ کریں، تاکہ من گھڑت نسبتوں کے ذریعے ہماری تہذیب کو مسخ کرنے کی کوششیں ناکام بنائی جا سکیں۔

یہ اعلامیہ مرکز کے ایک اہم اجلاس میں جاری کیا گیا، جسے تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60862

ٹیگز