10

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 فلسطینی شہید

  • News cod : 61157
  • 29 جولای 2025 - 21:24
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 فلسطینی شہید
غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی قابض افواج نے 113 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی قابض افواج نے 113 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

ترکی کی اناطولیہ ایجنسی کے مطابق، اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی نسل کش جنگ میں اب تک کم از کم 60,034 فلسطینی شہید اور 145,870 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 113 شہداء کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں جبکہ 637 افراد زخمی ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ابھی بھی متعدد شہداء ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں جن تک امدادی کارکنوں کی رسائی ممکن نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61157

ٹیگز