11

گذشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 76 فلسطینی شہید، 298 زخمی

  • News cod : 61239
  • 27 آگوست 2025 - 15:56
گذشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 76 فلسطینی شہید، 298 زخمی
جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار 886 افراد زخمی ہوئے۔ وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کے بعد اسرائیلی حملوں میں 62 ہزار 895 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 58 ہزار 927 زخمی ہوچکے

غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 76 فلسطینی شہید اور 298 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 76 شہید افراد میں امداد کے منتظر 18 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 11 ہزار 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔

جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار 886 افراد زخمی ہوئے۔ وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کے بعد اسرائیلی حملوں میں 62 ہزار 895 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 58 ہزار 927 زخمی ہوچکے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں غذائی قلت کے باعث 2 بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ میں غذائی قلت سے ابتک 119 بچوں سمیت 313 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61239

ٹیگز