18

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت مسلسل جاری

  • News cod : 61320
  • 30 آگوست 2025 - 18:31
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت مسلسل جاری
غزہ میں نسل کشی اسرائیلی فوج کی بربریت۔ 67 مزید شھید

امداد کے متلاشی 6 افراد سمیت 67 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے، حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ بھر میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 67 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں امداد کے متلاشی 6 افراد بھی شامل تھے۔فلسطینی طبی کارکنوں نے بتایا کہ امداد کے 3 متلاشی افراد کو وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فضائی حملوں میں خان یونس کے مغربی علاقے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔دوسری جانب غزہ میں بھوک کی شدت سے ہونے والی اموات کی تعداد 322 ہوگئی ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی سے اسرائیلی مغوی کی لاشیں برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ہلاک مغوی کی شناخت ایلان ویس کے نام سے ہوئی ہیجبکہ ایک اور مغوی کی استعمال کی اشیا بھی برآمد ہوئیں البتہ مزید تفصیلات سامنے نہ آسکیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61320

ٹیگز