11

اصلی ہلاکتوں پر پردہ؛ اسرائیل کا سہارا غیر ملکی مزدوروں پر

  • News cod : 61349
  • 31 آگوست 2025 - 15:50
اصلی ہلاکتوں پر پردہ؛ اسرائیل کا سہارا غیر ملکی مزدوروں پر

 اصلی ہلاکتوں پر پردہ؛ اسرائیل کا سہارا غیر ملکی مزدوروں پر  اسرائیل حکومت، غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے چھ سو دن سے […]

 اصلی ہلاکتوں پر پردہ؛ اسرائیل کا سہارا غیر ملکی مزدوروں پر

 اسرائیل حکومت، غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے چھ سو دن سے زائد گزرنے کے باوجود، نہ صرف کمر توڑ مالی نقصانات کا سامنا کر رہی ہے بلکہ شدید افرادی قلت کا بھی شکار ہے۔ فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں ہونے والے حقیقی جانی نقصانات کو چھپانے اور اسرائیلی خاندانوں کے غضب و اعتراض سے بچنے کے لیے اب اس نے غیر ملکی کرائے کے جنگجوؤں کو ڈھال بنا لیا ہے۔

روزنامہ رای الیوم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں وسیع پیمانے پر غیر ملکی کرایے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر رکھی ہے۔ اس مقصد کے لیے صیہونی نجی سیکیورٹی کمپنیاں بھاری مالی رقوم ادا کر کے ان کرائے کے فوجیوں کو فوجی یونٹوں میں شامل کرتی ہیں، تاکہ شکست کے تلخ حقائق کو چھپایا جا سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61349

ٹیگز