10

یمنی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کئی امریکی اور اسرائیلی جاسوس گرفتار کئے ہیں

  • News cod : 61570
  • 03 سپتامبر 2025 - 14:26
یمنی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کئی امریکی اور اسرائیلی جاسوس گرفتار کئے ہیں
یمنی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کئی امریکی اور اسرائیلی جاسوس گرفتار کئے ہیں۔

انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے اعلی رکن محمد البخیتی نے کہا کہ دارالحکومت صنعاء میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا جو امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اقوام متحدہ کے بعض ملازمین کو یمن میں جاسوسی کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ اقدام اقوام متحدہ کی توہین ہے۔ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ ان ممالک کی مذمت کرے جو عالمی ادارے کے ملازمین کو اسرائیل کے لیے جاسوس بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے جاسوسوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے یقین دلایا کہ گرفتار جاسوسوں کو منصفانہ طور پر مقدمہ کا سامنا کرنا پڑے گا، اور اگر اقوام متحدہ تعاون کرے تو جاسوسی کے ثبوت فراہم کیے جائیں گے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61570

ٹیگز