17 ربیع الاوّل* کے خصوصی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور ہدیہ سلام سے *مولانا ذوالفقار حیدر صاحب نے کیا۔
جس کے بعد استاد حوزہ علمیہ قم، حجت الاسلام و المسلمین یوسف عابدی صاحب نے سید الانبیاء اور امام صادق آل محمد ع کے فضائل و مناقب بیان فرمائے۔
پاک و ہند کے شعراء کرام نے امامین صادقین علیھم السلام کی محضر میں اظہارِ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
بعد ازاں خادم زائرین، مسؤل شعبہ خدمت زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی صاحب نے قائدِ ملت جعفریہ پاکستان اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کی روشنی میں تمام عالم اسلام کو ہفتہ وحدت، سید الانبیاء اور امام صادق علیہ السّلام کے میلاد مبارک کی تبریک پیش کرتے ہوئے ہفتہ وحدت کے پروگراموں میں شرکت کرنے والے، نیاز میں حصہ ڈالنے والے اور محافلِ میلاد کو سجانے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
محفلِ میلاد کا اختتام *مولانا سید جاوید بخاری صاحب* نے دعائے امام زمانہ علیہ السّلام،کلامِ عقیدت اور زیارت نامہ سے کیا۔
شعبہ نشرو اشاعت:
دفترِ قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم











