11

انقلاب اسلامی ایران کے فوج کے بریگیڈیئر احمد رضا پوردستان کا اعتراف

  • News cod : 62051
  • 19 سپتامبر 2025 - 13:33
انقلاب اسلامی ایران کے فوج کے بریگیڈیئر احمد رضا پوردستان کا اعتراف
انقلاب اسلامی ایران کیلئے عظیم نعمت رہبر معظم انقلاب اسلامی ہیں، جن کا توکل عوام یا اسلحہ یا فوج پر نہیں، بلکہ خداوند متعال پر توکل کرتے ہیں۔

انقلاب اسلامی ایران کے فوج کے بریگیڈیئر احمد رضا پوردستان نےیونیورسٹی کے سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے موصوف کہتا ہے کہ ایران اسرائیل بارہ روزہ جنگ کے دوران، جب اسرائیل نے اچانک تمام کمانڈروں کو شہید کیا، تو ہم شوک ہوگئے تھے۔ ہم مکمل مایوس ہوگئے تھے۔

لیکن رہبر انقلاب اسلامی نے ہم سب کو دوبارہ بیدار کیا اور لڑنے کا جذبہ دیا اور اس جنگ میں اسرائیل کے سامنے ڈٹنے کا حوصلہ فقط رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دیا۔

یہ ایک حقیقت بھی ہے کہ کسی بھی ملک کے تمام فوجی سربراہان کے قتل کے بعد وہ حکومت سو فیصد شکست کھا جاتے ہیں۔

لیکن انقلاب اسلامی ایران کیلئے عظیم نعمت رہبر معظم انقلاب اسلامی ہیں، جن کا توکل عوام یا اسلحہ یا فوج پر نہیں، بلکہ خداوند متعال پر توکل کرتے ہیں۔

یہ وہی حسینی توکل ہے، جو آپ کو فقط کربلا میں نظر آتا ہے۔ جب تمام اصحاب شہید ہوگئے تو پھر بھی امام حسین ع میں معمولی بھی خوف نہیں ہے۔ آپ کے آخری خطبہ اور مدینہ کے دربار میں دئیے خطبات میں ذرہ برابر فرق نہیں ہے۔ وہی سکون و طمانیت۔۔

کربلائی مدیریتی نظام ابھی بھی دنیا کے لئے قابل شناخت نہیں ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62051