یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ ان کی مسلح افواج نے مقبوضہ ایلات میں حساس اہداف کو ہائپر سونک بلیسٹک کلسٹر میزائل “فلسطین 2” سے نشانہ بنایا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ آپریشن خدا کے فضل سے کامیاب رہا اور میزائل براہ راست ہدف کو لگا، جس کی وجہ سے لاکھوں صیہونی پناہ گاہوں میں بھاگ گئے۔
مسلح افواج نے ایک اور آپریشن میں دو ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں “ام الرشراش” مقبوضہ ایلات میں صیہونی دشمن کے دو اہم اہداف کو نشانہ بنایا اور ڈرون کامیابی سے اپنے اہداف کو لگے۔
یمنی فوج: ہم نے میزائل اور ڈرون کے ذریعے اسرائیل کی گہرائی میں نشانہ بنایا
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اسرائیلی علاقوں کی گہرائی میں دو ڈرون اور میزائل آپریشنز کی اطلاعات دی ہیں
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62284












