امریکہ اور اسرائیل اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، جیسا کہ وہ تحمیلی جنگ میں ناکام رہے تھے، اسی طرح 12 روزہ جنگ میں بھی ناکام ہوئے ہیں۔
اسرائیل جنگ جاری رکھنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن آخرکار اسے اسٹریٹجک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اسے امریکہ کے ذریعے جنگ بندی کی درخواست کرنی پڑی۔ یہ اقدام محور مقاومت کی صلاحیتوں کے سامنے اسرائیل کی نااہلیت کو ظاہر کرتا ہے۔
اس جنگ کے دوران ہم نے اسرائیل کی طرف 500 سے زیادہ میزائل داغے، جس سے حیفا اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور ریفائنریز، پاور پلانٹس اور اس رجیم کے تحقیقی مراکز نشانہ بنے۔
صہیونی رجیم کے پائلٹ ٹریننگ سینٹر پر میزائل حملوں کے دوران کم از کم 16 اسرائیلی پائلٹ ہلاک ہوئے، تاہم اسرائیل 12 روزہ جنگ میں ہونے والے نقصانات اور ہلاکتوں کی تفصیلات کو شائع ہونے سے روک رہا ہے۔
بعض میزائلوں کے اثرات اس قدر شدید تھے کہ انہوں نے زلزلے جیسا اثر پیدا کیا اور تین کلومیٹر کے رداس میں تباہی پھیلا دی۔












