10

ایران کو تمام اسرائیلی ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے

  • News cod : 62573
  • 15 اکتبر 2025 - 9:31
ایران کو تمام اسرائیلی ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے
تل ابیب: اسرائیل کے ایک سائبر سیکیورٹی ادارے 'چیک پوائنٹ اسرائیل' کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر، سرگئی شوکوویچ نے عبرانی زبان کی ویب سائٹ 'معاریو' کے ساتھ ایک انٹرویو میں تشویشناک انکشاف کیا ہے۔

اسرائیل کے ایک سائبر سیکیورٹی ادارے ‘چیک پوائنٹ اسرائیل’ کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر، سرگئی شوکوویچ نے عبرانی زبان کی ویب سائٹ ‘معاریو’ کے ساتھ ایک انٹرویو میں تشویشناک انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے سامعین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آج ایران کے پاس تمام اسرائیلی شہریوں کا ذاتی ڈیٹا موجود ہے۔”

معاریو کی رپورٹ کے مطابق، جب ایران کے خطرے کا نام آتا ہے تو زیادہ تر اسرائیلیوں کے ذہن میں میزائل اور ڈرون آتے ہیں، لیکن سائبر سیکیورٹی ادارے ‘چیک پوائنٹ’ کے ڈائریکٹر، سرگئی شوکوویچ کے مطابق، “حقیقی جنگ سائبر نیٹ ورک میں جاری ہے۔”

معاریو کے مطابق، شوکوویچ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایرانیوں نے ہر ایک اسرائیلی کی ذاتی معلومات حاصل کر لی ہیں، اور اب عبرانی زبان بھی ہمارے تحفظ کے لیے رکاوٹ یا ڈھال نہیں بن سکتی، کیونکہ مصنوعی ذہانت نے کھیل کے تمام قواعد کو بدل دیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62573