10

بولٹن جشنِ تہران منسوخ، اب قید میں نیا سال منائے گا

  • News cod : 62615
  • 18 اکتبر 2025 - 17:48
بولٹن جشنِ تہران منسوخ، اب قید میں نیا سال منائے گا
جان بولٹن، سابق امریکی مشیرِ قومی سلامتی، جو ۲۰۱۸ء میں منافقین کے اجتماع میں بڑھک مارتے ہوئے بولا تھا کہ اگلا کرسمس ہم تہران کی آزادی کا جشن منائیں گے،اب لگتا ہے وہی کرسمس کسی امریکی جیل میں منائے گا۔بس فرق اتنا ہے کہ یہاں کیک نہیں، ہتھکڑیاں ہوں گی۔امریکی عدالت نے بولٹن پر ۱۸ سنگین الزامات عائد کیے ہیں: سرکاری و دفاعی رازوں کی منتقلی اور غیرقانونی

سرکاری و دفاعی رازوں کی منتقلی اور غیرقانونی ذخیرہ کاری۔ ہر الزام پر زیادہ سے زیادہ ۱۰ سال قید ہو سکتی ہے۔یوں سمجھو، تہران کا جشن تو نہ ہوا، مگر واشنگٹن میں جشنِ گرفتاری ضرور شروع ہو چکا ہے۔بولٹن جو ہمیشہ انقلاب اسلامی کے خلاف زہر اُگلتا اور خود کو قانون کا پاسبان ظاہر کرتا تھا،اب اُسی قانون کے قیدخانے میں خود کو ملزم کے طور پر دیکھ رہا ہے۔عدالت میں جب اس سے پوچھا گیا، تو بولا: میں بے گناہ ہوں۔

خبر نگاروں نے تبصرہ کیا: ہو سکتا ہے خوابوں میں بے گناہ ہو، مگر فائلوں میں نہیں!یاد رہے، ۲۰۱۸ء میں اُس نے دعویٰ کیا تھا

اگلے سال اسی وقت، ہم سب تہران میں جشن منائیں گے!”اب تجزیہ نگار کہتے ہیں:جشن تو واقعی آیا، مگر جگہ بدل گئی

تہران کی گلیوں کے بجائے، جیل کی کوٹھڑی میں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62615