امریکہ کی بحریہ کے سابق افسر اسکاٹ رائٹر نے لبنانی خبر رساں ادارے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے دفاعی نظام کو کامیابی سے ناکام کر دیا اور تل ابیب کو سزا دینے میں کامیاب رہا۔
المیداین سے گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹ رائٹر نے مزید کہا:اس حقیقت کے باوجود کہ امریکہ بھی اسرائیل کی مدد کے لیے آیا تھا، تل ابیب نے جو فضائی دفاعی نظام اور شیلڈ اپنے لیے تیار کی تھی، وہ ایران کے میزائلوں کے سامنے مزاحمت نہیں کر سکی، اور ایران اسے توڑنے میں کامیاب رہا، یہاں تک کہ امریکہ کی مدد کے باوجود بھی












