مدرسہ الامام المنتظرؑ قم ایران میں ہر جمعہ کی طرح اس ہفتے بھی معاونتِ فرہنگی کی جانب سے دعائے ندبہ کا روح پرور اہتمام کیا گیا۔
اس بابرکت اجتماع میں اساتذہ، طلاب نے تعداد میں شرکت کی۔
دعائے ندبہ کی تلاوت کے اختتام پر حجت الاسلام علی اصغر سیفی صاحب نے دعائے عہد کے فضائل پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مومن دعائے عہد مکمل طور پر تلاوت نہ کر سکے تو کم از کم اپنی زبان میں ہر روز امامِ زمانہؑ کی نصرت اور تجدیدِ عہد ضرور کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام جعفر صادقؑ نے امام زمانہؑ کا بارہا ذکر فرمایا اور حضرت زرارہ بن اعینؓ کو ایک مخصوص دعا تعلیم فرمائی، جسے چالیس دن تک پڑھنے کی تاکید کی گئی۔ اس سے مراد یہ ہے کہ مومن اس دعا کا عادی بن جائے اور ہمیشہ اسے اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ہر روز ہمیں دعائے عہد کے ذریعے امامِ زمانہؑ کی نصرت کا وعدہ تجدیدِ ایمان کے ساتھ کرنا چاہیے۔












