4

ایران پر حملے فوری روکے جائیں، پوپ لئیو

  • News cod : 64073
  • 06 آوریل 2026 - 13:43
ایران پر حملے فوری روکے جائیں، پوپ لئیو
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لئیو نے ایران کے خلاف حملے روکنے اور امن مذاکرات پر زور دیا ہے۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے عید پاک کے موقع پر اپنے پہلے پیغام میں ایران پر حملے روکنے اور جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے حقیقی امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مزید بے حسی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

تفصیلات کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپ لیو چہاردہم نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ایران کے خلاف جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاپ لیو چہاردہم نے عیدِ پاک کے موقع پر اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ جو لوگ ہتھیار رکھتے ہیں وہ انہیں زمین پر رکھ دیں، اور جو لوگ جنگ شروع کرنے کی طاقت رکھتے ہیں وہ صلح کا انتخاب کریں۔ ایسی صلح نہیں جو طاقت کے زور پر مسلط کی جائے، بلکہ ایسی صلح جو گفتگو کے ذریعے حاصل ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اب مزید بے حسی کا مظاہرہ نہیں کرسکتی اور نہ ہی برائی کے سامنے خود کو تسلیم کیا جاسکتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64073

ٹیگز