سپاہ پاسداران کے فضائی و خلائی شعبے کے کمانڈر سید مجید موسوی نے کہا ہے کہ حیفا میں اہم تنصیبات پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید میزائل حملے کیے اور ان حملوں کو روکنے کے لیے کوئی مؤثر دفاعی کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ صہیونی حکومت نے شمالی مقبوضہ علاقوں کے شہروں کو خالی کرکے عملی طور پر یہ تسلیم کر لیا ہے کہ وہ میدان جنگ میں توازن برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
سید مجید موسوی کے مطابق، حیفا کی خلیجی پٹی میں واقع تیل صاف کرنے کے مراکز، بجلی کی تنصیبات، بندرگاہیں اور ریلوے نظام کو ایرانی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے دوران میزائلوں کو روکنے یا راستے میں تباہ کرنے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب صہیونی ذرائع نے شمالی علاقوں میں شدید خوف و ہراس اور غیر معمولی دباؤ کی موجودگی کی طرف اشارہ کیا ہے۔












