4

غزہ میں چار فلسطینی شہید اور قابض اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری

  • News cod : 64228
  • 07 ژوئن 2026 - 18:38
غزہ میں چار فلسطینی شہید اور قابض اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری
قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے تحت قابض فوج کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ماہی گیر محمد موسیٰ ابو جیاب سولہ سال شہید ہو گئے اور ماہی گیر محمد عاطف الاقرع شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلح کے ساحل پر کام کے دوران قابض اسرائیل کی افواج کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔

اسی دوران قابض اسرائیل کی بحریہ نے علاقے میں کام کرنے والی ماہی گیروں کی دو کشتیوں کا محاصرہ کر لیا اور ان پر براہ راست فائرنگ کی جس کے بعد چار ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی کشتیوں اور ماہی گیری کے سامان سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اتوار کی صبح ایک خاتون اپنی ان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں جو انہیں گذشتہ روز غزہ کے علاقے الجوازات میں بے گھر افراد کے خیموں پر قابض اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں آئے تھے۔ اس قتل عام میں شہید ہونے والوں کی تعداد نو ہو گئی ہے جن میں تین خواتین اور ایک بچی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز غزہ شہر کے جنوب مشرق میں حی الزیتون میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوئے جن کی لاشیں الشفاء ہسپتال پہنچائی گئیں۔

مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض اسرائیل کی افواج نے غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج کیمپ کے شمال میں فائرنگ کی اور دھواں چھوڑنے والے بم اور روشنی کرنے والے گولے داغے اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔

قابض اسرائیل کے توپ خانے نے غزہ کی پٹی کے شمال اور غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے مشرقی علاقوں پر بھی گولہ باری کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64228

ٹیگز