حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مجلس اعلیٰ کے صدر سید پسند علی رضوی نے شہید راہ حق ، مالک اشتر زمن سردار قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ
شھادت ایک خوبصورت اور خاص تحفہ ہے جو ہر انسان کو نہیں ملتا۔خداوندمتعال اپنے خاص بندوں کو یہ خاص تحفہ عطا کرتا ہے۔
شہید قاسم سلیمانی کی حکمت عملی و استقامت سے داعش کو عراق و شام میں سخت ترین شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ دشمن بھی شہید سردار کی بھادری اور جرئتمندانہ قیادت کو تسلیم کرتا ہے، شہید سردار نے امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیون کے کئی منصوبوں کو ناکام بنا کر ان کو ذلیل و خوار کیا ، شہید سردار کی زندگی تمام اسلام دوست انسانوں کے لئے مشعل راھ ہے۔
شہید قدس رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے خاص مطیع و فرمانبردار تھے ، ہمیں بھی چاہئے کہ شہید سردار کے نقش قدم پر چل کر اسلام کی خدمت کریں۔
انہوں نے کہا کہ شہید قدس قاسم سلیمانی نے امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملایا اور گریٹر اسرائیل کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔
ہم سب پر لازم ہے کہ شہید کے افکار کو زندہ رکہیں اور دشمن شناس بنیں
شہید سردار نے ہمیشہ اسلام اور مظلومین کی سربلندی کے لئے کام کیا ۔ سید پسند علی رضوی
حوزہ ٹائمز | شہید قاسم سلیمانی کی حکمت عملی و استقامت سے داعش کو عراق و شام میں سخت ترین شکست سے دوچار ہونا پڑا
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6523












