11

آیت اللہ تقی مصباح یزدی کی وفات ملت تشیع کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے، سید پسند علی رضوی

  • News cod : 6858
  • 01 ژانویه 2021 - 23:44
آیت اللہ تقی مصباح یزدی کی وفات ملت تشیع کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے، سید پسند علی رضوی
انہوں نے کہا کہ اسلامی فلاسفر، انقلاب اسلامی کے حامی اور ایران کی ممتاز علمی شخصیت جنہوں نے ساری زندگی اسلام اور انقلاب کی خدمت اور تعلیمات اہل بیت(ع) کو عقلی اور منطقی دلائل کے ساتھ بیان کرنے میں صرف کر دی، مرحوم آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کی دین مبین کے کئے کی گئی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مجلس اعلیٰ کے صدر سید پسند علی رضوی کے اپنے پریس بیان میں کہا کہ امام خمینی(رہ) تعلیمی و تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ کچھ عرصہ علالت کے بعد تہران کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی فلاسفر، انقلاب اسلامی کے حامی اور ایران کی ممتاز علمی شخصیت جنہوں نے ساری زندگی اسلام اور انقلاب کی خدمت اور تعلیمات اہل بیت(ع) کو عقلی اور منطقی دلائل کے ساتھ بیان کرنے میں صرف کر دی، مرحوم آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کی دین مبین کے کئے کی گئی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اس غمناک موقع پر امام زمانہ (عج)، رہبر انقلاب اسلامی اور حوزات علمیہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم مغفور کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعاگو ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6858