6

مشہد میں موجود پاکستانی تنظیموں کی جانب سے شہدائے مقاومت کانفرنس منعقد

  • News cod : 6883
  • 02 ژانویه 2021 - 10:49
مشہد میں موجود پاکستانی تنظیموں کی جانب سے شہدائے مقاومت کانفرنس منعقد
شھدائے مقاومت کانفرنس سے حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید عقیل حیدر زیدی اور جامعۃ المصطفی العالمیہ مشہد مقدس کے سربراہ کے مشاور حجۃالاسلام حسن مھدیان نے اپنے خطاب میں شہدائے مقاومت، شہدائے مدافع حرم اور بطور خاص شہید قاسم سلیمانی کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے شہید کی گرانقدر خدمات کا ذکر کیا اور مقصد شھادت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس میں موجود تمام پاکستانی تنظیموں کی جانب سے شہدائے مقاومت کی برسی پر “شہدائے مقاومت” کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام پاکستانی نمائندہ وفود نے شرکت کی۔
شھدائے مقاومت کانفرنس کی نظامت کے فرائض برادر شمس جعفری نے انجام دیے اور پروگرام کا آغاز ننھے قاری سید نجم الحسن موسوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔مولانا ممتاز حسین سولنگی اور جناب ذاکراسدی نے اپنی بھترین آواز میں شھداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق شھدائے مقاومت کانفرنس سے حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید عقیل حیدر زیدی اور جامعۃ المصطفی العالمیہ مشہد مقدس کے سربراہ کے مشاور حجۃالاسلام حسن مھدیان نے اپنے خطاب میں شہدائے مقاومت، شہدائے مدافع حرم اور بطور خاص شہید قاسم سلیمانی کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے شہید کی گرانقدر خدمات کا ذکر کیا اور مقصد شھادت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
واضح رہے کہ یہ عظیم الشان کانفرنس ھیئت سید الشہداء وابستہ بہ دفتر رهبر شیعیان پاکستان کے شعبہ عزاداری کے مسئول حجۃ الاسلام مولانا وحیدعلی ساجدی، مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس کے مسئول حجۃالاسلام مولانا عقیل خان ، جامعہ روحانیت سندھ،شعبہ مشھد کے مسئول ممتاز حسین مطھری ،جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد مقدس،کے مسئول حجۃالاسلام مولانا محمد حسین بھشتی پیروان ولایت شعبہ مشھد مقدس کے مسئول مولانا شرافت علی ، انجمن بیت الزہرا، سمیت مختلف تنظیموں کے تعاون سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا ۔
تمام پاکستانی تنظیموں سے وابستہ طلاب نے ، اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کی اور آخر میں دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے اس کانفرنس کا اختتام ہوا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6883