اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدرسید خادم حسین رضوی نے عالم تشیع کے عظیم عالم ،فیلسوف، استاد عرفان و اخلاق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ؒ کے انتقال پردلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ علامہ محمدتقی مصباح یزدی نے نظام ولایت وحکومت اسلامی کے مستحکم ستون،اورمعلم اخلاق کے ساتھ ساتھ عصرحاضرکے مغربی ممالک سے اٹھنے والے سوالات کےجوابات میں کوئی کسرباقی نہ رکھی۔آیت الله مصباح یزدی کا شمار بانی انقلاب کبیر امام امت بت شکن، آیۃ اللہ العظمی بروجردی، مفسر قرآن فیلسوف عصر علامہ طباطبائی، عالم و عارف ربانی آیة اللہ العظمی بہجت کےبارز شاگردوں میں ہوتا ہے۔
آپ ہی مدرسہ امام خمینیؒ کے روح ورواں ہیں جس سے علمی شمع تا عصر ظہور روشن ہوتی رہیگی، آپ کی کتابوں میں جوکتاب حوزہ علمیہ کے درسی نصاب میں شامل ہے انمیں سے فلسفہ اسلامی،آموزش قرآن اورآموزش عقاید شامل ہے۔ علامہ طاب ثراہ کے انقلابی،علمی اورفکری خدمات اس بات پرواضح اور روشن گواہ ہیں کہ انکے وجودپربرکت سے پوری زندگی علامہ طباطبائی،شہیدمطہری،امام خمینی کی یادیں تازہ ہو اکرتی ہیں۔
اہل علم،اہل بصیرت،اہل تقویٰ اور پرہیزگاری کے لئے آپ ہمیشہ مشعل راہ ہیں۔افسوس کہ یہ ممتازعالم،فلسفی،عارف،اور فقیہ اب نہ رہا۔
اس عظیم نقصانات اورغمزدہ موقع پررہبرمعظم سید علی خامنہ ای،مراجع تقلید، متعلقین علے الخصوص محترم علی مصباح یزدی حفظ اللہ کو تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔












