وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مرکزی رابطہ سیکٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے مچھ بلوچستان میں پیش آنے والے دل سوز سانحہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا:یہ ہزارہ برادری کے ساتھ کوئی پہلا واقعہ نہیں پہلے بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں ایسے واقعات کے لیے ٹھوس حکومتی اقدامات کی اہم ضرورت ہے۔
انکا مزید کہنا تھا علماء ہر محاذ پہ دہشت گردی کے خلاف اور حکومت کے ساتھ ہے موجود حکومت اگر واقعا تبدیلی کی خواہاں ہے تو سب سے پہلے امن و امان کی صورت حال کو بحال کرے شہری عدم تحفظ پہ پریشان ہے ۔ہم شہداء کے خانوادہ کے غم میں ان کے برابر کے شریک ہیں دعا گو ہوں پروردگار عالم شھداء کے خانوادہ کو صبر عطا فرمائے
حکومت امن و امان کی صورت حال کو بحال کرے شہری عدم تحفظ پہ پریشان ہے، ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ ٹائمز | علماء ہر محاذ پہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کے ساتھ ہے موجود حکومت اگر واقعا تبدیلی کی خواہاں ہے تو سب سے پہلے امن و امان کی صورت حال کو بحال کرے شہری عدم تحفظ پہ پریشان ہے ۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7024












