17

بغداد ایئر پورٹ پر “شہدائے مقاومت” کی یاد میں شب داری+تصاویر

  • News cod : 7029
  • 03 ژانویه 2021 - 18:09
بغداد ایئر پورٹ پر “شہدائے مقاومت” کی یاد میں شب داری+تصاویر
خیابانِ ابو مہدی المہندس، بغداد بین الاقوامی ائیر پورٹ کے قریب ، جہاں گذشتہ سال الحاج قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی کار پر امریکہ نے حملہ کیا تھا ، گذشتہ رات مزاحمتی اور مقاومتی کمانڈروں کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق خیابانِ ابو مہدی المہندس، بغداد بین الاقوامی ائیر پورٹ کے قریب ، جہاں گذشتہ سال الحاج قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی کار پر امریکہ نے حملہ کیا تھا ، گذشتہ رات مزاحمتی اور مقاومتی کمانڈروں کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، برسی کی اس تقریب میں عراقیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور رات گئے شہدائے مقاومت کی یاد میں شب داری کرتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

لوگوں نے، امریکی دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہونے والے شہداء کی تصویروں کے سامنے شمعیں روشن کیں ، دعائیں مانگی اور جائے حادثہ پر منعقدہ خصوصی پروگراموں میں شرکت کی۔

اس موقع پر، مؤمنین نے شہدائے مقاومت کی ایصال ثواب کیلئے کھانا پینے کا بندوبست کرکے بے نظیر خدمات بھی سر انجام دیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7029