30

کوئٹہ، 11 شیعہ ہزارہ شہیدوں کے اجساد کے ساتھ دھرنا دوسرے روز میں داخل

  • News cod : 7076
  • 04 ژانویه 2021 - 12:25
کوئٹہ، 11 شیعہ ہزارہ شہیدوں کے اجساد کے ساتھ دھرنا دوسرے روز میں داخل
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میںآل سعود و امریکہ کے نمک خوار داعشی دہشتگردوں نے 11شیعہ ہزارہ مزدوروںکو اغوا کرکے ذبح کرکے شہید کردیا تھا۔

گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مچھ میں بنو امیہ کے پیروکار داعشی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کے جنازوں کے ہمراہ اہل خانہ کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کی شہادتوں کے خلاف آج دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔

مچھ میں کان کنوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف ہزارہ قبیلے کے افراد نے کوئٹہ میں گزشتہ روز دھرنا دیا تھا جو آج بھی جاری ہے جبکہ دوسرے روز بھی میتوں کی تدفین نہیں کی گئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے جان اور مال کےتحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر آغا رضا کا کہنا ہے کہ واقعہ میں شہید ہونے والے 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کی میتیں کوئٹہ کے ہزارہ قبرستان میں لا کر رکھ دی گئی ہیں تاہم ابھی تک ورثا نے تدفین کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں آل سعود و امریکہ کے نمک خوار داعشی دہشتگردوں نے 11شیعہ ہزارہ مزدوروں کو اغوا کرکے ذبح کرکے شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7076