8

شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزادی جائے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری

  • News cod : 7163
  • 05 ژانویه 2021 - 15:39
شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزادی جائے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری
وفاق ٹائمز | حکومت داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کو سرزمین پاکستان میں پروان چڑھنے سے روک دیاجائے اور اس کے نیٹ ورک کو ختم کیا جائے تا کہ اہل پاکستان چین سکون سے زندگی گزرا سکیں

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے بلوچستان مچھ میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، اس درد ناک سانحہ پر حکومت پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزادی جائے۔  ذمہ دار ادارے بلوچستان میں مدتوں سے شناخت شدہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کریں اور ان بے گناہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کو سرزمین پاکستان میں پروان چڑھنے سے روک دیاجائے اور اس کے نیٹ ورک کو ختم کیا جائے تا کہ اہل پاکستان چین سکون سے زندگی گزرا سکیں ۔

اس المناک سانحہ پر لواحقین کے خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں ۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7163