14

کل ملک گیر احتجاج اسرائیل سے اس نفرت کا عملی اظہار ہو گا

  • News cod : 734
  • 03 سپتامبر 2020 - 0:55

حوزہ تائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک […]

حوزہ تائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

مظاہروں کا آغاز نماز جمعہ کے بعد ہو گا جس میں مختلف شیعہ سنی مذہبی تنظیمیں شریک ہوں گی۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما رائے ناصر علی کے مطابق لاہور میں ریلی کا آغاز پریس کلب لاہور سے ہو گا جس میں صوبائی قائدین کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کے مطابق اس احتجاج کا مقصد اسرائیل کی اسلام دشمنی اور عرب ریاستوں کی طرف سے ایک غاصب ریاست کو تسلیم کرنے پر اپنے غم وغصے کا اظہار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں صیہونی بالادستی کے جو خواب دیکھ رہا ہے اس کی تعبیر انتہائی بھیانک ثابت ہو گی۔فلسطینی عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔پاکستان کے عوام اسرائیل کو مسلمانوں کا بدترین دشمن سمجھتے ہیں اور اس سے بے حد نفرت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل ملک گیر احتجاج اسرائیل سے اس نفرت کا عملی اظہار ہو گا۔انہوں نے کہا تمام مسلمان بلاتخصیص مسلک اس احتجاج میں شریک ہو کر فلسطینی عوام کی حمایت میں اور اسرائیل مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=734

ٹیگز