10

سانحہ مچھ کی مذمت اور پاکستانی عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

  • News cod : 7598
  • 10 ژانویه 2021 - 16:01
سانحہ مچھ کی مذمت اور پاکستانی عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی
وفاق ٹائمز | اس قتل عام کی مذمت کرنے کے کے ساتھ ، میں پاکستان کے مسلمان عوام اور خانوادہ شھداء کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ممتاز عالم دین اور حوزہ علمیہ قم کے بزرگ استاد مرجع عالیقدر حضرت العظمیٰ نوری ہمدانی نے ایک بیان میں کوئٹہ کے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اس بیان کا متن حسب ذیل ہے:
بسمہ اللہ الرحمن الرحیم
پاکستان میں تکفیری اور انتہا پسند دہشت گرد گروہ کی جانب سے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام پر بہت دکھ ہوا۔
پاکستانی حکام، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس وحشیانہ فعل کی مذمت کرتے ہوئے اس جرم میں مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کردار ادا کریں ۔
اس قتل عام کی مذمت کرنے کے کے ساتھ ، میں پاکستان کے مسلمان عوام اور خانوادہ شھداء کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
قم مقدسہ
حسین نوری ہمدانی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7598