9

ٹرمپ کا مواخذہ، ایوان نمائندگان نے دوسری مرتبہ منظوری دے دی

  • News cod : 7827
  • 14 ژانویه 2021 - 7:15
ٹرمپ کا مواخذہ، ایوان نمائندگان نے دوسری مرتبہ منظوری دے دی
صدر ٹرمپ نے مواخذے کی منظوری کے بعد اپنے پہلے تبصرے میں امریکیوں پر زور دیا کہ ’وہ متحد ہوجائیں اور تشدد سے گریز کریں‘ تاہم انہو ں سے اپنے مواخذے سے متعلق ذکر سے گریز کیا۔

وفاق ٹائمز- فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اکثریت نے بدھ کو صدر ٹرمپ کی مدت ختم ہونے سے سات دن قبل مواخذے کے لیے ووٹ دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جنہیں دو مرتبہ مواخذے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں دس ری پبلیکن سمیت 232 ارکان نے مظاہرین کو’ بغاوت پر اکسانے‘ کے ایک ہی الزام میں دو مرتبہ مواخذے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ 197 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔

مواخذے کی منظوری کے بعد اب امریکی سینیٹ میں ٹرائل شروع ہوگا تاہم یہ توقع نہیں کہ 20 جنوری کو جو بائیڈن کے امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے سے پہلے یہ معاملہ سینیٹ میں اٹھایا جاسکے۔
صدر ٹرمپ نے مواخذے کی منظوری کے بعد اپنے پہلے تبصرے میں امریکیوں پر زور دیا کہ ’وہ متحد ہوجائیں اور تشدد سے گریز کریں‘ تاہم انہو ں سے اپنے مواخذے سے متعلق ذکر سے گریز کیا۔
ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ ’بدھ کو صدر ٹرمپ کے مواخذے سے یہ واضح ہوگیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ یہاں تک کہ امریکہ کا صدر بھی نہیں‘۔
واضح رہے اس سے قبل امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ایوان نمائندگان میں کارورائی کا آغاز کیا گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مائیک پنس کی جانب سے سپیکر نینسی پلوسی کو لکھے خط میں صدر ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹائے سے انکار کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ’اس سے غلط روایات قائم ہوں گی۔‘

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7827