13

امریکہ اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہوا، حجۃ الاسلام غضنفر حیدری

  • News cod : 8460
  • 19 ژانویه 2021 - 14:44
امریکہ اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہوا، حجۃ الاسلام غضنفر حیدری
حجۃ الاسلام غضنفر حیدری نے کہا کہ یہ شہداء فتح کی علامت تھے اور انکی شہادت کے بعد دنیا پر بہت زیادہ اثرات مرتب ہوئے ہیں، یہ الہٰی اور معنوی ہستیاں ہم جیسے خاکساروں مین رہتی رہیں، انکے بعد دنیا میں بے چینی محسوس کی جا سکتی ہے، پوری دنیا کو پریشانی لاحق ہے۔

وفاق ٹائمز- مولانا غضنفر حیدری نے کہا کہ یہ شہداء فتح کی علامت تھے اور انکی شہادت کے بعد دنیا پر بہت زیادہ اثرات مرتب ہوئے ہیں، یہ الہٰی اور معنوی ہستیاں ہم جیسے خاکساروں مین رہتی رہیں، انکے بعد دنیا میں بے چینی محسوس کی جا سکتی ہے، پوری دنیا کو پریشانی لاحق ہے، یہ اس لیے ہے کہ دنیا میں چراغ کے ہدایت کو بجھا دیا گیا، اس ہستی کو شہید کیا گیا جو فتنہ و فساد کے خاتمے اور امن کی واحد امید تھی، انکی شہادت سے اللہ پاک کی ناراضگی کو مول لیا گیا، یہ اللہ کی ناراضگی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہوا، بلکہ امریکی اہداف کو سخت ضرب لگی اور امریکہ کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ اسوقت صورتحال یہ ہے کہ امریکہ اپنی نجات کی راہیں تلاش کر رہا ہے۔ بزدل امریکہ میدان میں حاج قاسم کا مقابلہ نہیں کرسکا، چوری چھپے وار کیا اور امریکہ اندر سے ناامن ہوچکا ہے، ثابت ہوگیا کہ خود اپنے ملک میں امریکہ اپنے گھر میں امن قائم نہیں رکھ سکتا۔ ایشیا میں امریکہ مخالف اتحاد بن چکا لیکن امریکی بے بس ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8460